• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی قیادت پر حملے کی کوشش، انڈیا نے روس میں گرفتار خودکش تک رسائی مانگ لی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کی سکیورٹی ایجنسیوں نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ ’توہین آمیز‘ بیانات پر حکمران جماعت کی قیادت پر خودکش حملے کی غرض سے انڈیا آنے والے اس ازبک شخص تک رسائی دی جائے جس کو روس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی اخبار کے مطابق انڈین سکیورٹی ایجنسیز نے روسی اداروں سے باضابطہ رابطہ کیا ہے۔ روسی خفیہ ادارے فیڈرل سکیورٹی سروس نے مشراکون ازاموف نامی شخص کو اپریل 2022 میں گرفتار کیا تھا، جس نے حال ہی میں انتہاپسند گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی، جس کی جانب سے انڈیا کی انتہا پسند حکمران جماعت کی قیادت کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔
اہم خبریں سے مزید