لاہور ( کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس انوار حسین نےطیبہ گل کے جنسی ہراسانی کے الزامات کےحوالے سےنیب افسران کی انکوائری کمیشن کے نوٹسز کیخلاف درخواست پرسابق چیئرمین نیب، زینب عمیر اور نیب افسران سمیت تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کر دی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب داخل کرادیا، عدالت نےدرخواست گزاران کو جواب کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے طیبہ گل کو فریق بنانے کی ہدایت کردی،عدالت نے طیبہ گل کے وکلاء کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی ،عدالتے نے ریمارکس دیئے کہ کیا متاثرہ شخص کو نہ سنا جائے، وکیل صفدر شاہین پیرازادہ نے موقف اپنایا کہ طیبہ گل کی احتساب عدالت سمیت دیگر فورمز پر درخواستیں زیر سماعت ہیں،درخواست گزار کی شہرت کو نقصان پہنچانے کیلئے سیاسی بنیادوں پر انکوائری کمیشن بنایا گیا ہے،وفاقی حکومت انکوائری کمیشن مفاد عامہ کے معاملےمیں تشکیل دے سکتی ہے،خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ پہلے دو عدالتوں میں زیر التواء ہے، احتساب عدالت اور وفاقی شرعی عدالت میں پہلے ہی جواب داخل کرایا جاچکاہے۔