پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کراچی اور کوئٹہ میں دو اکاؤنٹس سے اسد عمر اور قاسم سوری نے پیسے نکالے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جولائی 2013ء میں اسد عمر کے اکاؤنٹ میں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے 15 لاکھ روپے ٹرانسفر ہوئے، یہ پیسے نجی بینک کی زمزمہ برانچ میں اسد عمر کے ذاتی اکاؤنٹ میں آئے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں جناح روڈ پر واقع ایک بینک سے قاسم سوری نے قسطوں میں 21 لاکھ روپے نکلوائے، یہ بینک اکاؤنٹ بھی پی ٹی آئی کا تھا جسے ظاہر نہیں کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فنڈز ٹرانسفر کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے 6 ملکوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، آسٹریلیا، کینیڈا، سوئٹزر لینڈ، امریکا، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور کو خط لکھ دیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ان ملکوں سے ایم ایل اے کے تحت معلومات کے تبادلے کی درخواست کی گئی۔