• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی آمدن کمزور کرنیکی کوشش، امریکی نائب وزیر خزانہ کی بھارت آمد

واشنگٹن (جنگ نیوز )روس کی تیل سے ہونیوالی آمد ن کو کمزور کرنے کیلئے امریکی کوششیں جاری ہیں، تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر برائے خزانہ ویلے ایڈیمو نے کہا ہے کہ روس کا سرمایہ محدود کرنے کے لیے عالمی حمایت کے حصول کی کوشش میں بھارت سے روسی تیل کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے تعمیری مذاکرات ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھا رامن نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری خزانہ سے ملاقات کی، امریکی ڈپٹی سیکریٹری برائے خزانہ ویلے ایڈیمو نے بھارت میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ قیمتوں کا تعین کرنے کی تجویز پر میری بھارتی ہم منصب کے ساتھ تعمیری گفتگو ہوئی ہے اور ساتھ ہی بھارت میں موجود نجی شعبے کے شرکا سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ روسی تیل کی قیمتوں کا تعین کرنے کا مقصد ماسکو کی آئل سے ہونے والی آمدنی کو کمزور کرنا ہے جو وہ یوکرین میں جاری جنگ پر خرچ کرتا ہے جبکہ عالمی سطح پر مناسب قیمت پر تیل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس تجویز سے دنیا بھر سے یورپی، امریکی خدمات اور مغربی ممالک کو روسی خام تیل کی خریداری اور نقل و حرکت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔سیکریٹری برائے خزانہ ویلے ایڈیمو نے کہا کہ مہنگائی امریکا کی ترجیح میں شامل ہے اورعالمی منڈیوں کو تیل مناسب فراہمی کی یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بہت فکرمند ہیں کہ 5 دسمبر کا دن آئے کیونکہ ہم اس مقام پر ہوں گے کہ دنیا تک روسی خام تیل کی رسائی کم ہوگی اور ممکنہ طور پر مہنگی قیمتوں کا باعث بنے گا۔
اہم خبریں سے مزید