کراچی (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت نے یوکرین کے معاملے پر پہلی بار روس کیخلاف ووٹ دے دیا ،15رکنی سلامتی کونسل نے یوکرین کے صدر ولدومیر زیلنسکی کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرنے کی دعوت دی۔روس نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے یوکرینی صدر کے خطاب کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ چین اس معاملے میں غیر حاضر رہا، ان دونوں ممالک کے علاوہ بھارت سمیت دیگر 13ممالک نے قرار داد کے حق میں ووٹ دے دیا جس میں یوکرینی صدر کو سلامتی کونسل سے ویڈیو خطاب کرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔