کراچی (نیوز ڈیسک) گلوبل ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے بھارت میں تقریباً دو ہزار ڈیجیٹل قرضہ دینے والی ایپلیکیشنز کو ’ایپ اسٹور‘ پر بلاک کردیا ہے۔ انڈیا میں بزنس پر رپورٹنگ کرنے والے ادارے ’منی کنٹرول‘ کے مطابق ان ایپلیکیشنز کو گوگل کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر بلاک کیا گیا ہے۔ گوگل کی ایشیا پیسیفک ریجن کے لیے ہیڈ آف ٹرسٹ اینڈ سیفٹی سائکت مترا کا کہنا ہے کہ ’لون ایپلیکیشنز کی ایک بڑی تعداد کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے۔