”جیونیوز“ پاکستان، ”آج تک انڈیا“اور ”اے بی پی نیوز“ کی مشترکہ نشریات، شہزاد اقبال اور دانش انیس میزبانانضمام الحق، عاقب جاوید، سکندر بخت، سنیل گواسکر، ہربھجن، مدن لال، کپل دیو، ونود کامبلی اور اتل واسن مدِ مقابلکراچی (محمد ناصر) دُنیائے کرکٹ کے ایک اور بڑے ایونٹ ”ایشیا کپ“ کا اتوار سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آغاز ہورہا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کیلئے کرکٹ شائقین کا جنون بھی بڑھتا جارہا ہے اور اِسی جنون کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ”جیونیوز“ نے پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں کو ایک بار پھر ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کرکے ٹیلی ویژن کی تاریخ کا اور بڑا ٹاکرا کرانے کا اہتمام کیا ہے جس میں ”جیونیوز“ پاکستان، ”آج تک انڈیا“ اور ”اے بی پی نیوز“ ہفتے کی شام 5بجکر5 منٹ پر مشترکہ نشریات پیش کریں گے۔ کرکٹ کی ایک اور دھواں دھار ٹرانسمیشن رات 10 بجکر5منٹ پرنشر ہوگی۔ پاک بھارت کرکٹ کے سب سے بڑے پینل میں پاکستان کی جانب سے انضمام الحق، عاقب جاوید اور سکندر بخت جبکہ بھارت کی جانب سے سنیل گواسکر، ہربھجن سنگھ، مدن لال، کپل دیو، ونود کامبلی اور اتل واسن نمائندگی کریں گے۔ شہزاد اقبال اور دانش انیس اس ٹاکرے کے میزبان ہیں۔ کرکٹ ماہرین کی سب سے بڑی ٹیم اس مقابلے کی لمحہ بہ لمحہ اَپ ڈیٹس اور رپورٹس بھی ”جیونیوز“ کے ذریعے ناظرین تک پہنچائے گی۔