لاہور(مانیٹرنگ سیل)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اے پی سی (کل جماعتی کانفرنس) بلالی ،ذرائع کے مطابق اے پی سی میں پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی گئی۔ذرائع کے مطابق اے پی سی کل(پیر)کی سہ پہروزیراعظم ہائوس میں ہوگی جس میں پی ڈی ایم اوراتحادیوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے، اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔