• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ریلیف کیمپ آمد، احتجاج کرنے والے 100 مرد و خواتین سیلاب متاثرین کے خلاف مقدمہ درج

سکھر (بیورورپورٹ ) سکھر پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف کی ریلیف کیمپ آمد کے موقع پر بارش اور سیلاب متاثرین کی جانب سے امداد نہ ملنے کے خلاف احتجاج کرنے والے 100نامعلوم مرد و خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے شناخت کے بعد گرفتار کیا جائے گا، ترجمان پولیس میر بلال لغاری کے مطابق احتجاج کرنے والے 100نامعلوم مرد خواتین کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، وی وی آئی پی موومنٹ کے موقع پر کچھ شرپسند افراد کی جانب سے ڈیوٹی کے دوران ُکار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، املاک کو نقصان پہچانے، پولیس سے ہاتھا پائی اور پتھراؤ روڈ بلاک کرنے پر مرد خواتین سمیت 100 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزمان کو موقع کی وڈیو دیکھ کر شناخت کے بعد گرفتار کیا جائے گا، گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی سکھر ریلیف کیمپ آمد پر بارش اور سیلاب متاثرین کی بڑی تعداد جن میں خواتین بچے بھی شامل تھے امداد اور ٹیلنٹ نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید