• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں، شمس صدیقی

کراچی کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ نوجوانوں کو صلاحیتوں کے استعمال کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی سیکرٹری کے ڈی اے شمس صدیقی نے یوم آزادی فیسٹیول ہاکی میچ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کے ڈی اے آنے والے وقتوں میں کھیلوں کے حوالے سے کامیابی و کامرانی کی منزلیں طے کرکے اس ملک کو ٹیلنٹڈ کھلاڑی دے گا اور مجھے آج کے ایچ اے کا گراؤنڈ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی۔ گراؤنڈ میں ہاکی کی تمام سہولتیں موجود ہیں اور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نو منتخب سیکرٹری سید حیدر حسین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان کی شب و روز محنت سے کے ایچ اے کمپلیکس ہاکی کے حوالے سے ایک مکمل اسٹیڈیم بن گیا ہے۔ 

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ او ڈی جی کے ڈی اے سید محمد علی شاہ کی کوشش ہے کہ کراچی کے میدانوں کو قبضہ مافیا سے آزاد کرا کے ان کو کھیلنے کے قابل بنائے اور جس ملک میں میدان آباد ہوں وہاں اسپتال ویران ہوں گے ان شاء اللہ وہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔ اس موقع پر اولمپین حنیف خان، محمد علی ، وسیم فیروز، اخلاق احمد، راؤجاویداقبال، زاہد شہاب، جاوید اقبال سجاس کے سیکرٹری شاہد ساٹی، اصغر عظیم، حاجی غلام محمد ،مبشر مختار کے ڈی اے کے ممبر فنانس نوید انور صدیقی ڈائریکٹر آئی ٹی کمال صدیقی ڈائریکٹر پارک جمیل احمد فضیل بخاری کے ڈی اے لیبر یونین کے سرپرست محمد اشرف، ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی اور اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم بھی موجود تھے جبکہ صدر تقریب گل فراز احمد خان خان نے کہا کہ میں وزیر بلدیات او ڈی جی کے ڈی اے محمد علی شاہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ حکومتی اداروں میں اسپورٹس کی سرگرمیوں پابندی لگی ہے لیکن دوسری طرف انہوں نے کے ڈی اے میں شعبہ اسپورٹس جو کافی عرصے سے بند تھا اسے دوبارہ فعال کیا۔ 

کے ایچ اے کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ ڈی جی کے ڈی اے محمد علی شاہ اور سیکریٹری شمس صدیقی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس شہر کے بچوں کے لیے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کا عملی طور پر کام کیا۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے اولمپین حنیف خان، محمد علی، وسیم فیروز، نوید انور صدیقی، محمد اشرف، کمال صدیقی کو کے ڈی اے شعبہ اسپورٹس کی جانب سے یادگاری شیلڈز جبکہ کے ایچ اے کے چیئرمین گل فراز احمد خان نے مہمان خصوصی شمس صدیقی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید