راولپنڈی(نمائندہ جنگ، نیوز ایجنسیز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے صارفین کو بجلی کے بلوں پر بڑا ریلیف دیدیا،جسٹس جواد الحسن نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی روکتے ہوئے ہدایت کی کہ محکمے دو دن میں تصحیح شدہ بل جاری کریں،عدالت نےرٹ پٹیشنز سماعت کیلئے باقاعدہ منظور کرلیں اورنوٹس جاری کرتے ہوئےآئیسکو سربراہ کو 15 ستمبر کو طلب کر لیا ،درخواست گزاروں کےو کلاء کے مطابق اگست کے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصول نہیں کیا جاسکے گا اگر بل جمع کرائے جاچکے ہیں تواگلےبلوں میں ایڈجسٹ کیا جائیگا،درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ڈسٹری بیوٹر کمپنیز واپڈا، آئیسکونے گھریلو صارفین پر غیر قانونی طور پر بغیر نوٹیفکیشن کے ٹیکسز عائد کررکھے ہیں۔