• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے تجارت کا فی الفور کوئی ارادہ نہیں، پاکستان، انڈین سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، علی گیلانی معاملے پر احتجاج

اسلام آباد(ایجنسیاں)پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو جمعرات کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے انہیں حریت کانفرنس کے قائد سید علی گیلانی کی تدفین کے حوالے سے سخت احتجاج ریکارڈ کرایاجبکہ دفتر خاجہ نے واضح کیا ہے کہ بھارت سے سبزیاں برآمد کرنے کی اجازت دینے کے لیے پاکستان کے پاس اس وقت کوئی تجویز زیر غورنہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں سبزیوں کی درآمد کی سہولت کے لیے خطے کے ممالک سے رابطے میں ہیں، بھارت کیساتھ کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔

دریں اثناءدفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی ناظم الامور سے بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی پر شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ سید علی گیلانی کی وصیت کے مطابق ان کی تدفین کے حق کو قبول کرنے سے انکار پر بھارت سے شدید احتجاج کیا گیا.

 بھارتی حکومت سید علی گیلانی کی وصیت کے مطابق انہیں ”شہداءکے قبرستان“ میں تدفین سے انکاری ہے۔ پاکستان نے سید علی گیلانی کی پہلی برسی پر بھارت سے سخت احتجاج کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید