• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا فیصلہ کرنے کی دوڑ کے لئے ووٹنگ اختتام پذیر

لندن، لوٹن ( شہزاد علی) ٹوری قیادت اور اگلے وزیر اعظم کا فیصلہ کرنے کی دوڑ کے لیے ووٹنگ ختم ہوگئی۔وزیرخارجہ لزٹرس اور سابق چانسلر رشی سوناک قیادت کے مقابلے میں شامل ہیں۔ کامیاب امیدوار کااعلان پیر کو کیاجائے گا،منگل کو ملکہ فاتح امیدوارکو وزیراعظم نامزدکریں گی ،پھر کابینہ کی تشکیل شروع ہو گی ۔ موجودہ وزیراعظم اقتدار کی منتقلی کاعمل مکمل ہونے تک عہدے پر برقرار رہیں گے۔ ان کی جگہ لینے کے لیے کی جانے والی متنازع مہم نے امیدواروں کو ایک دوسرے کی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ حکومت میں ٹوریز کے ریکارڈ پر باقاعدگی سے حملہ کرتے دیکھا ہے۔ ٹوری اراکین کے جائزوں کے مطابق وزیرخارجہ لز ٹرس جیتنے کے لیے فیورٹ ہیں ۔ انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آئیں تو ہنگامی بجٹ میں اربوں پونڈ ٹیکس میں کٹوتیاں کریں گی۔ سابق چانسلر رشی سوناک نے کہا ہے کہ وہ توانائی کے بلوں پر ایک سال کے لیے VAT میں کمی کریں گے لیکن مستقل ٹیکس کٹوتیوں کے لیے افراط زر کے کم ہونے تک انتظار کرنا چاہیے۔ دونوں امیدوار یہ بتانے کے لیے دباؤ میں آئے ہیں کہ وہ کس طرح گھرانوں کو اضافے انرجی بلوں سے بچائیں گے، اور ساتھ ہی ایسے کاروباروں کو بھی مدد دیں گے، جو قیمت کی حد میں شامل نہیں ہیں۔ مسٹر جانسن نے جولائی میں استعفیٰ دینے کے بعد اخراجات کے بڑے فیصلے اپنے جانشین پر چھوڑے تھے، جس کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر مفلوج ہونے کا الزام لگایا تھا۔ محترمہ ٹرس نے کہا ہے کہ وہ اپریل میں نیشنل انشورنس میں اضافے کو پلٹ دیں گی اور گھرانوں کو اخراجات میں مدد کے لیے توانائی کے بلوں پر گرین لیوی میں کمی کریں گی۔ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں مزید مدد فراہم کرے گی، کوئی تفصیلات پیش نہیں کیں۔ مسٹرسوناک نے کہا ہے کہ وہ پنشنرز کو مزید ادائیگیاں کریں گے۔جیسے ہی مہم اپنے اختتام کو پہنچی، مسٹرسوناک نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے "سڑک پر چھ ہفتے" میں سے "ہر سیکنڈ" کو پسند کیا۔ محترمہ ٹرس نے بھی اپنی مہم پر رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ اگر وہ منتخب ہوتی ہیں تو وہ "ہماری عظیم قوم کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی طاقت میں ہر ممکن کوشش کریں گی"۔ اس حوالے خیال رہے کہ روایت کے برعکس فاتح بکنگھم پیلس کے بجائے سکاٹ لینڈ میں بالمورل کیسل کا سفر کرے گا جہاں ملکہ نئے وزیراعظم کا تقرر کریں گی ۔ وہ نقل و حرکت کے مسائل سے دوچار رہی ہیں اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ تبدیلی کسی بھی آخری منٹ کی دوبارہ ترتیب کی ضرورت کو روکنے کے لیے کی گئی تھی۔

یورپ سے سے مزید