• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسلام آباد قومی خواتین باسکٹ بال ایونٹ کا میزبان

خواتین کی قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ 3 سے 7 اکتوبر تک لیاقت جمنازیم، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے تمام الحاق شدہ یونٹس شرکت کریں گے۔ جس کے لئے فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن سے اجازت حاصل کرنے کے بعد پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے تمام الحاق شدہ یونٹس کو دعوت نامے ارسال کر دیئے ہیں۔ 

 اس ایونٹ کے لیے ڈراز 10 ستمبر کو شام پانچ بجے نکالے جائیں گے ،۔ہر ٹیم میں 12 کھلاڑی، 1 منیجر اور 1 کوچ شامل ہوگا۔ الحاق شدہ یونٹس سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس ایونٹ کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ ایک ریفری/ٹیبل آفیشل لائیں۔پاکستان ا سپورٹس بورڈ کے ہاسٹلز میں رہائش فراہم کی جائے گی۔

غنی فٹبال کلب کا اجلاس

غنی اسپورٹس فٹبال کلب ڈسٹرک ویسٹ کا ہنگامی اجلاس میں مختلف مسائل پر کھلاڑیوں کے مشوروں سے مستقبل کی پلاننگ اور فٹبال کے فروغ کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر عمران بلوچ نے کابینہ تحلیل کرکے بہت جلد نئی کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ کابینہ اجلاس میں اکثریتی رائے کی درخواست پر کلب کے صدر نے کابینہ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تیر اندازی ایونٹ کا اختتام

کیو اے اے آرچری ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ان ڈور تیر اندازی ایونٹ پاک این سی سی نے جیت لیا۔کراچی یونیورسٹی آرچری کلب نے دوسری جبکہ اوپن کیٹیگری کے تیر اندازوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی،ایونٹ آرگنائزر حسان عبداللہ کے مطابق پاک این سی سی نے دو گولڈ،پانچ سلور اور 4 برانز میڈلز کے ساتھ18پوائنٹس لے کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چانسلر کراچی یونیورسٹی کے مشیر عبد الواحد خان تھے۔

وہیل چیئر ایشیا کپ کی تیاریوں پر غور

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کا چوتھا سالانہ جنرل باڈی اجلاس لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں آئندہ چار سالہ مدت کے لئے گورننگ بورڈ ممبران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق رخسانہ راجپوت صدر ، محمد ذیشان جنرل سیکرٹری ، عمران آرائیں نائب صدر ، وسیم الدین فنانس سیکریٹری ، اشتیاق حسین انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہو ئے اس موقع پر پی ڈبلیو سی سی کی سالانہ کاردگی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا اور سال 2022-23 کے قومی اور بین الاقوامی ایونٹس کی بھی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر حلف برداری کی تقریب کے بعد دوسرے ایشیا کپ کی حتمی تاریخ کے اعلان پر بھی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت نو منتخب صدر رخسانہ راجپوت نے کی۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمینس سینٹر پی سی بی کراچی شاہد محبوب، ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایاز منشی اور محمد نسیم سابق فرسٹ کلاس امپائر ندیم اقبال کو شیلڈ پیش کررہے ہیں۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمینس سینٹر پی سی بی کراچی شاہد محبوب، ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایاز منشی اور محمد نسیم سابق فرسٹ کلاس امپائر ندیم اقبال کو شیلڈ پیش کررہے ہیں۔ 

ٹاپ سٹی ون کی تقریب

ٹاپ سٹی ون کے اشتراک سے کراچی کی یو آئی ٹی یونیورسٹی میں ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز بریگیڈیئر محمد شبیر خان نے کہا کہ ٹاپ سٹی ون کی جانب سے ملک بھر میں ہاکی کے فروغ کے لیے کراچی میں میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جبکہ کراچی میں لائبریری کلچر کو پروان چڑھانے میں بھی ٹاپ سٹی ون پیش پیش ہے۔ ٹاپ سٹی ون کے سینئر کنسلٹنٹ عباس حیدر نے کہا کہ ٹاپ سٹی ون کا اعزاز ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اقراء یونیورسٹی میں کر کٹ گرائونڈ کا افتتاح

اقراء یونیورسٹی کے چیئرمین اور معروف سماجی رہنما حنید لاکھانی نے اقراء یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں وسیع و عریض کثیر المقاصد اسپورٹس گراؤنڈ کا افتتاح اور اقراءکرکٹ اکیڈمی کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر انٹر کیمپس کرکٹ ٹورنامنٹ کاا بھی انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ کرکٹ نوجوانوں میں محنت ، فٹنس اور مقابلے کا جذبہ پیدا کرتی ہے جس سے ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔

معروف پاکستانی کرکٹرفواد عالم اور محمد سمیع نے بھی شرکت کی اور انھیںکیمپس ڈائریکٹرڈاکٹر سید علی رضا نے گلدستہ اور شیلڈ بھی پیش کی۔اس موقع پرڈاکٹر امتیاز عارف، کامران کاظمی، معید خالق خان، ڈاکٹر سید شیراز، عامر لطیف ، عمران جاویداور دیگربھی موجودتھے، میچ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بہترین بولر کا ایوارڈ فرحاد علی ، رنر ٹرافی سید صہیب،مین آف دی فائنل ایوارڈ عبدالباسط ، بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جسیم خان و دیگرطلبہ اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

کراچی بلیوز نے سافٹ بال ایونٹ جیت لیا

کراچی بلیوز نے کراچی گرینز کو 2 رنز سے شکست دیکر پاکستان ڈائمنڈ جوبلی کیسٹک خواتین سافٹ بال چیمپیئن شپ کاٹائٹل اپنے نام کرلیا ، کراچی گرینز کی ندا فائنل کی بہترین پلیئر قرار پائیں جبکہ فراشہ بیسٹ ہٹر، فزاء انوربیسٹ کیچر، زہرہ اعلی پچر اور اینجل کو بیسٹ فیلڈر کا ایوارڈ دیا گیا، مہمان خصوصی ملک منصور، سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم، آئرین پرل، سید وسیم ہاشمی، محمد ذیشان مرچنٹ، محمد ناصر، فراز اعجاز اور ا سامہ بن شجاع نے انعامات تقسیم کئے۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید