• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد نواز کو اوپر کیوں بھیجا تھا؟ بابر نے بتادیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف 6 ، 7 اوورز ہونے کے بعد لیفٹی اور رائٹی کمبی نیشن قائم رکھنے سے متعلق سوچا تھا کیوں کہ ہم دیکھ چکے تھے، بھارت کو فخر اور رضوان کا کمبی نیشن پریشان کررہا ہے اس لیے نواز کو بھیجا۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم نے کہا کہ محمد نواز کو کہا تھا کہ اپنا گیم کھیلیں اور وہ بغیر کسی پریشر کے کھیلے، محمد نواز کو لیفٹ ہینڈ بیٹر کے طور پر بھیجا لیکن اس نے پلان کے مطابق کھیل پیش کیا، محمد نواز کو بیٹنگ اس نمبر پر مل نہیں رہی تھی لیکن جب ملی تو اچھا پرفارم کیا۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ محمد رضوان ورلڈ کپ میں اسپتال رہ کر آیا اس کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، رضوان نے کہا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہے، مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میرے پاس رضوان جیسے واریئرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کو مانیٹر کیا جا رہا ہے وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں، ان کا سٹی اسکین کرایا جا رہا ہے تا کہ مزید جائزہ لیا جا سکے، بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد ہمارا مورال بلند ہوا، ہمارا پلان ہے کہ جس مومینٹم میں چل رہے ہیں وہی لے کر اگلے میچز پر چلیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید