• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: میرے بھتیجے ہیں،جو کاروبار کرتے ہیں۔ میں نے ان کے پا س رقم لگائی اور وہ مجھے نفع بھی دیتے رہتے ہیں۔ ابھی بھی رقم ان کے پاس ہے۔ مگر میں چاہتا ہوں کہ نفع میں میرا تناسب بڑھادیا جائے، کیونکہ کاروبار ایسا ہے کہ جس میں محنت کم ہے اور سرمایہ کی اہمیت زیادہ ہے۔ کیا میں ان سے زیادہ وصول کرسکتا ہوں؟ اب تک ہم نفع میں پچاس پچاس فیصد لیتے ہیں؟

جواب: طے شدہ نفع کے تناسب میں تبدیلی کی جاسکتی ہے مگر اس کے لیے بھتیجے کی رضامندی شرط ہے۔ اگر وہ اتفاق کرلے تو آپ نفع میں پچاس فیصد سے زیادہ بھی وصول کرسکتے ہیں۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk