• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری سکولوں کونان سیلری بجٹ کی پہلی قسط ابھی تک جاری نہیں ہوسکی،پنجاب ٹیچرز یونین

لاہور(خبرنگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنمائوں چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ نیا مالی سال شروع ہوئے دو ماہ سے زیادہ ہوچکے ہیں لیکن سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی پہلی قسط ابھی تک جاری نہیں ہو سکی۔سرکاری تعلیمی ادارے شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری فنانس پنجاب اورسیکرٹری سکولز پنجاب سے مطالبہ ہے کہ تعلیمی اداروں کو نان سیلری بجٹ فی الفور دیاجائے تا کہ یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی ممکن ہو سکے ورنہ بجلی کے کنکشنز منقطع ہوجائیں گے۔این اے 157،عوامی تحریک کا
لاہور سے مزید