• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی،پاکستان مرکزی مسلم لیگ

لاہور(خبرنگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ حملہ نہ صرف مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے شعلے بھڑکانے کی دانستہ کوشش ہے بلکہ عالمی امن کو بھی سنگین خطرات سے دوچار کر رہا ہےخالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں امریکہ نے اسرائیل کے جنگی جنون کو روکنے کے بجائے خود جنگ کی آگ بھڑکا دی امریکی حملے کے بعد پورے خطے اور دنیا کا امن خطرے میں ہے،پاکستان سمیت کئی ممالک نے اس جنگ کو روکنے کے لیئے اپنی سفارتی کوششیں کیں تاہم امریکہ نے صیہونی لابی کو خوش کرنے کے لیئے یہ قدم اٹھایا ۔ اقوام متحدہ ،او آئی سی سمیت تمام مسلمان ممالک کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
لاہور سے مزید