• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجابی زبان کو پرائمری تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے،پنجابی کانفرنس

لاہور( اسٹاف رپورٹر) ورلڈ پنجابی کانگریس کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس اختتام پذیر، اعلامیہ جاری کردیا، چیئرمین نے قرار دادیں پیش کرتے ہوئے کہا نئی نسل میں مادری زبان سے محبت اور بیداری پیدا کرنے کے لیے پنجابی زبان کو پرائمری تعلیمی نصاب میں لازمی حصہ کے طور پر شامل کیا جائے، پنجاب اسمبلی کی تمام کارروائی پنجابی میں چلائی جائے، اور پنجابی کو سرکاری زبان قرار دیا جائے تاکہ اس کی حیثیت اور اہمیت کو بڑھایا جا سکے، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو باضابطہ طور پر پنجابی ریسرچ جرنلز کو تسلیم کرنا چاہیے اور اسکالرز کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی میں مدد کے لیے ان کی درجہ بندی کو بڑھانا چاہیئے،لاہور میں ایک مکمل پنجابی یونیورسٹی قائم کی جائے جو پنجابی زبان اور ادب کی ترقی کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے، نوجوانوں کو راغب کرنے اور انہیں ان کے لسانی ورثے سے جوڑنے کے لیے پنجابی میں نئے ادبی، تحقیقی اور تعلیمی پروگرام شروع کئے جائیں، میڈیا پلیٹ فارمز کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے کہ وہ زبان اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے پنجابی میں خصوصی پروگرام اور شوز تیار کریں اور نشر کریں، پنجابی زبان اور اس کے بھرپور ورثے کے فروغ کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان تعاون کو مضبوط کیا جانا چاہیئے، پنجابی زبان اور ثقافت کو عالمی پلیٹ فارم پر بلند کرنے کے لیے بین الاقوامی کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے، نوجوانوں کو پنجابی زبان و ادب کے تحفظ اور فروغ میں فعال شمولیت کے لیے وظائف اور تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں۔
لاہور سے مزید