• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے بڑے اسپتال مکمل مفت ادویات کی فراہمی میں تاحال ناکام

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب کے بڑے اسپتال مکمل مفت ادویات کی فراہمی میں تاحال ناکام ہیں اور 100فیصد مفت ادویات کوئی بھی ہسپتال فراہم نہیں کر رہا محکمہ صحت پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے 27 بڑے اسپتالوں میں 75 فیصد سے کم مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں 9 سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی 50 فیصد سے بھی کم ہے، اعداد و شمار کے مطابق نشتر ڈینٹل اسپتال ملتان میں 31 فیصد، پنجاب ڈینٹل اسپتال لاہور 39 فیصد، ساہیوال ٹیچنگ اسپتال،ٹی ایچ کیو اسپتال ظفروال میں صرف 43 فیصد مفت ادویات مل سکیں اسی طرح گنگارام اسپتال 45 فیصد، گوجرانوالہ اسپتال 48 فیصد، نشتر اسپتال ملتان میں 50 فیصد ، میو اسپتال لاہور 54 فیصد، لاہورجنرل اسپتال میں صرف 51 فیصد مریضوں کو مفت ادویات میسر آئیں رپورٹ کے مطابق پنجاب کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں 100 فیصد مریضوں کو مفت ادویات نہیں مل رہیں ،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی میں 96 فیصد مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام ہسپتالوں کی ادویات کے حوالے سے صورتحال سامنے آنے کےبعد تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کی صورتحال کو مزید بہتر کیا جائے تاکہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق تمام مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں ۔
لاہور سے مزید