• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیاء کے معیار ، کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(خبرنگار) سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ اشیاء کے معیار اور قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ملوث تھوک فروشوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ مقامی کمیٹیاں اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ ضروری اشیاء مطلوبہ معیار پر پورا اتریں۔ وہ ضلع اوکاڑہ کے دورہ کے موقع پر افسران سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر ، ای اے ڈی اے، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹیز، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی، ڈی ایف سی کے ساتھ ایکس ای این بلڈنگز، ای اے ڈی اے ہیڈ کوارٹرز اور ڈی ڈی سہولت بازار اتھارٹی بھی موجود تھے۔ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایت کی کہ وہ تمام فوڈ گوداموں کا دورہ کریں اور ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور ذخیرہ شدہ گندم کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں۔ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہدایت کی گئی کہ ہوٹلوں/ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں کے کچن میں بھی غیر صحت مند حالات کے خلاف کارروائی کی جائے۔
لاہور سے مزید