• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کا ایران پر حملہ ، عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں،جاویدقصوری

لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاویدقصوری نے کہا ہے کہ امریکہ کا ایران پر حملہ قابل مذمت اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں ہیں۔امریکہ اور اسرائیل مل کر عالم اسلام کے خلاف متحد ہو چکے ہیں، اور مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں۔ یہ عالمی دہشت گردوں کا اتحاد ہے جس نے دنیا کا امن تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے۔ نیتن یاہو، غزہ میں مظالم کی انتہا کرنے کے بعد اب ایران کو نشانہ بنا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے کرنے پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔ ترکی میں ہونے والے او آئی سی کے اجلاس نے مذمتی اعلامیہ پیش کرنے کے سوا عملاً کچھ نہیں کیا۔امت مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ مسلم ممالک مذمت سے آگے بڑھیں۔
لاہور سے مزید