لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ صحت و پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور میں انٹامالوجسٹ اور سینٹری پٹرول کی آسامیوں کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کر دی گئی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ذوہیب حسن خان کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق امیدواروں کے انٹرویو اب 24 جون کی بجائے یکم جولائی سے شروع ہوں گے جو چار جولائی تک جاری رہے گے ۔امیدواروں سے گذارش ہے کہ وہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کوپر روڈ لاہور پر انٹرویو کے لئے حاضر ہوں ۔