• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کے تحفظ مراکز بے سہارا اور کمزور طبقات کے افراد کو خدمات فراہم کرنے میں مصروف

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے تحفظ مراکز بے سہارا اور کمزور طبقات کے افراد کو خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر کے تحفظ مراکز پر 33 ہزار 893 افراد کو مدد فراہم کی گئی۔ جن میں 16 ہزار 483 خواتین، 12 ہزار 622 بچوں اور 4788 ٹرانسجینڈرز شامل ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں تحفظ مراکز پر 534 افراد کو مدد فراہم کی گئی جن میں 382 خواتین، 132 ٹرانسجینڈرز اور 20 بچے شامل ہیں۔ صوبہ بھر میں 38 جبکہ لاہور میں3 تحفظ مراکز کمزور طبقات کے افراد کو روزانہ کی بنیادوں پر مدد فراہم کر رہے ہیں۔
لاہور سے مزید