• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق اور موجودہ حکومت کے طرز حکمرانی میں کوئی فرق نہیں ، امیر العظیم

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق اور موجودہ حکومت کے طرز حکمرانی میں کوئی فرق نہیں ہے تمام حکومتوں نے عوام کا استحصال آئین و قانون سے رو گردانی،انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری ہیں عوام تنزلی کی طرف جبکہ حکمران اشرافیہ کے وسائل مال و دولت میں اضافہ ہوا ہے آج پاکستان میں غربت،مہنگائی،بے روز گاری،لاقانونیت،بد امنی،بد ترین معاشی حالات کے ذمہ دار یہی حکمران ہیں۔جماعت اسلامی پاکستان کو اسلامی نظریاتی اور ملک میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لیے میدانوں اور ایوانوں میں پر امن،جدو جہد کر رہی ہے۔
لاہور سے مزید