• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول کالونی، 2 گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 2 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سعید آباد تھا نے کی حدودبلدیہ ٹائون نیول کالونی میں 2 گروپوں میں تصادم کے دوران ، فائرنگ کے سے 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ علاقہ میدان جنگ بن گیااورلوگ گھروں میں محصور ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو عملے نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں شناخت 35سالہ محمد دین ولدحاجی برات اور40سالہ عبدالرحیم ولدغلام صدیق کے نام سے ہوئی ہے ،علاقہ مکینوں کے مطابق تصادم مبینہ طور پر چھالیہ کے اسمگلر کا رقم کے تنازع پر ہوا، مبینہ اسمگلر کے ساتھیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ2پا رٹیوں کا بس کی خرید وفروخت پر رقم کا تنازع تھاایک پارٹی نے فائرنگ شروع کردی، واقعہ کا مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔دریں اثنا ذرائع نے بتایا چھالیہ اسمگلر عابد نے امتیاز لہری نامی شخص کے 8کروڑ دینے تھے جس پر تنازع ہوا، جبکہ امتیاز لہری نامی شخص سدا بہار بسوں کے ذریعے کوئٹہ سے مبینہ طور پر کراچی چھالیہ اسمگلنگ کرتا ہے ، تنازع سے قبل دونوں پارٹیوں کے درمیان یہ تیسرا جرگہ ہوا ہے، دونوں پارٹیاں چھالیہ اسمگل کرتی ہیں ، امتیاز لہری نے عابد کو 12سو روپے کلو کے حساب سے چھالیا دی تھی جس کی مالیت 8کروڑ بنتی تھی، لیکن ایک دم سے ٹرمینل میں ہزاروں ٹن کے حساب سے چھالیہ آنے کے باعث چھالیہ کی قیمت میں کمی ہوئی جس کے بعد دونوں پارٹی کے درمیان رقم کا تنازعہ شروع ہوا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید