کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی ارشاد حسین نے کاروباری رنجش کی بنیاد پر نوجوان کو قتل کرنے کے مقدمے میں الزام ثابت ہونے پر ملزم بشیر احمد کو مجموعی طور پر 37 سال قید کی سزا سنادی ،عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا،جرمانہ بطور معاوضہ مقتول کے لواحقین کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔