• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد میں لڑکی نے پھندا لگاکر مبینہ خودکشی کرلی، ناظم آباد سے ایک شخص کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد ت بلاک بی میں واقع رہائشی عمارت سے 27 سالہ زبیدہ دختر طالب حسین کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس نے بتایا کہ متوفی کی والدہ اور دو بہنوں نے بتایا کہ زبیدہ گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی ،متوفیہ ایک کمپنی میں ملازمت کے لیے انٹرویو دے کر آئی اس کے بعد کمرے کا دروازہ بند کر کے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی ،ناظم آباد نمبر تین اردو بازار کے قریب 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے پولیس نے سرد خانے منتقل کردیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید