• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی غزہ میں امدادی سرگرمیوں پر پابندی ریاستی دہشتگردی ہے، ثروت اعجاز

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجییئر محمد ثروت اعجاز قادری نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کے اقدامات کو بدترین ریاستی دہشتگردی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اوچھے،غیر اخلاقی اور ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے انسانی ہمدردی کی تنظیموں کا راستہ روک رہا ہےجس کا واحد مقصد غزہ کے نہتے عوام کو بھوک،بیماری اور موت کے دہانے پر دھکیلنا ہے،انہوں نے کہا کہ غزہ اس وقت ایک کھلی جیل بن چکا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید