کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم کے آن لائن پہلے سالانہ امتحانات 2026کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی ،نئے شیڈول کے مطابق اب لیٹ فیس کے ساتھ آن لائن امتحانی فارم 16فروری سے20فروری تک 500روپے، 23فروری سے 27 فروری تک 800 روپے،2مارچ سے 5مارچ تک تک 1200 روپے،6مارچ سے11مارچ تک 1500 روپے،12مارچ سے 17مارچ تک 1800 اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500روپے لیٹ فیس کے ساتھجمع کئے جائیں گے۔