کراچی (اسٹاف رپورٹر) موٹروے پر نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے مطابق ایک وین غلط سائیڈ سے اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے ٹریلر سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں وین ڈرائیور موقع پر جاں بحق اور خاتون اور بچی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔