• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا برطانوی ہائی کمیشن کا دورہ، ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر اظہار افسوس، ہم منصب کو تعزیتی خط

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم نے گذشتہ روز برطانوی ہائی کمیشن اسلام آ باد کا دورہ کرکے ملکہ ا لزبتھ دوم کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی کلمات بھی درج کئے ، وزیر اعظم نے تحر یر کیا کہ حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان، برطانیہ کی حکومت اور عوام سے افسوس کرتے ہیں،ملکہ ا لزبتھ دوم کی وفات برطانیہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے،ملکہ ا لزبتھ نے برطانیہ میں کلیدی اصطلاحات کیں، ملکہ برطانیہ نے دولت مشترکہ کی مظبوطی اور بہتری میں کلیدی کردار ادا کیا،امید ہے شاہ چارلس سوئم ملکہ الزبتھ کی روایات کو آگے بڑھائیں گے،برطانوی ہائی کمشنر نے تعزیت کیلئے آمد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر برطانوی وزیر اعظم الزبتھ ٹرس کو تعزیتی خط بھی لکھا ہے جس میں ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر برطانوی ہم منصب اور ان کے توسط سے شاہی خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے خط میں کہا کہ بحیثیت ملکہ، برطانیہ پر طویل ترین مدت تک حکمرانی کرنے کے ساتھ ساتھ ملکہ الزبتھ دوئم نے اس تمام عرصہ میں برطانیہ اور دنیا بھر میں مثبت تبدیلیوں میں کلیدی کرداد ادا کیا۔
اہم خبریں سے مزید