• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم ایک اہم تقرری سے قبل دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا تحریک انصاف احتجاجی تحریک سے جلد عام انتخابات کی منزل حاصل کرلے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ عمران خان ایک اہم تقرری سے قبل دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں.

 عمران خان نااہل ہوجائیں تب بھی پی ٹی آئی ان کی زیرنگرانی آگے بڑھے گی جس طرح ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں بڑھ رہی ہے،ارشاد بھٹی نے کہا کہ حکومت، اپوزیشن، میڈیا، اداروں سب کو سیلاب زدگان کو ریلیف اور آبادکاری پر اکٹھے ہوجانا چاہئے، کوئی شک نہیں عمران خان اس وقت مقبول ترین سیاسی لیڈر ہیں۔

اہم خبریں سے مزید