امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب ماحولیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں کا مظہر ہیں۔
مسعود خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے دنیا بھر کی اقوام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
سفیرِ پاکستان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے آج پاکستان متاثر ہو رہا ہے،کل کوئی اور ملک متاثر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماحول کو آلودہ کرنے والی گیسوں کے اخراج میں کمی لانا اجتماعی ذمہ داری ہے۔
مسعود خان نے کہا کہ پاکستان میں 55 لاکھ ایکٹر زرعی زمین متاثر ہوئی، زرعی زمین متاثر ہونے سے فوڈ سیکیورٹی کے سنگین خطرات پیدا ہوئے۔