• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ موٹروے کیلئے رقم مختص کر نا علا قائی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )سیالکوٹ موٹروے کے لئے پانچ ارب روپے مختص کرنے کا حکومتی فیصلہ علاقہ کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا کیونکہ کسی بھی ملکی معیشت کے لئے سڑکیں لازمی عمل کی حیثیت رکھتی ہیں اور بہتر ذرائع نقل وحمل سے ترقی کی منزل قریب تر ہوتی ہے۔ جنگ بجٹ سروے سے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر چیمبر میجر ریٹائر منصور احمد نے مزید کہا کہ بہتر معاشی پالیسیاں کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی اہمیت کی حامل ہو تی ہیں۔ سابق چیئرمین سرجیکل ایسو سی ایشن عامر بھنڈر اور حاجی سرفراز احمد سیالکوٹ کی پانچ صنعتوں کا سیلز ٹیکس زیرو ریٹیڈ کرنے کا حکومتی اقدام قابل تحسین امر ہے جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا اور مقامی برآمدکنند گان اور درآمد کنند گان کو فائدہ ہوگا۔  مسلم لیگ ن کے چیئرمین یوسی اسلام آباد مرزا اورنگ زیب المعروف شاہ جی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کسان اور عوام دوست بجٹ سے ناصرف ملکی ذراعت کو فروغ ملے گا بلکہ عوام کو معاشی آسودگی حاصل ہو گی۔ سپورٹس گڈز کے چیئرمین محمد عرفان الہیٰ اور محسن مسعود نے کہا ہے کہ بجلی کے منصوبوں دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم سمیت اضافی بجلی کے منصوبوں کے لئے380ارب کی رقم مختص کرنا اہم حکومتی اقدام ہے جس سے بجلی کی شارٹ فال میں کمی ہو نے سے صنعتوں کو بھی مصنوعات کی تیاری کے لئے بجلی کی فراہمی زیادہ ممکن ہو سکے گی۔ٹریولز ٹریڈ کے عارف خاور بٹ نے کہا کہ ہوائی سفر کے لئے اکانومی کلاس پر3000روپے مزید ٹیکس کی تجویز عام آدمی پر اضافی سفری اخراجات کا بوجھ ہو گا اسلئے اکانومی کی بجائے بزنس کلاس کی ہوائی ٹکٹوںپرٹیکس عائد کیا جائے تو اس سے حکومتی ریونیو میں اضافہ ہو گا کیونکہ مذکورہ سروس بھی لگثری اور آسائش کے زمرے میں آتی ہے۔ملک ندیم اسلم اور ملک محمود اصغر نے کہا کہ گرین پاکستان پروگرام کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو گا۔
تازہ ترین