لاہور(نمائندہ جنگ)ڈیفنس سی کے علاقے میں دوافراد نے اسلحہ کے زور پر شوہر کےسامنے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم یوسف کو گرفتار کر کے دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ،تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے نواحی علاقے باو والا میں دوافراد گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے، اسلحہ کے زور پر شوہر کو یرغمال بنالیا۔