ملکہ الزبتھ دوم کا تابوت لندن میں بکنگھم پیلس پہنچ گیا، ملکہ کے آخری دیدار کے لیے برطانوی شہری بڑی تعداد میں پیلس کے باہر جمع ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کنگ چارلس اور شاہی خاندان کے افراد نے منگل کی رات جیسے ہی بکنگھم پیلس میں ملکہ الزبتھ کا تابوت وصول کیا تو لندن میں شدید بارش کے باوجود بھی عوام ملکہ کے آخری دیدار کے لیے سڑکوں پرجمع ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق، اندھیری رات میں ملکہ برطانیہ کا تابوت قریبی ہوائی اڈے سے لندن کے راستے آہستہ آہستہ سفر کر رہا تھا تو پورے راستے میں عوام کا ہجوم کھڑا نظر آرہا تھا، کچھ لوگ سڑکوں پر کھڑے پھول پھینک رہے تھے، اور بہت سے لوگ اپنی کاروں سے نکل کر قریبی گلیوں سے صرف ملکہ کے تابوت کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بھاگ رہے تھے۔
جیسے ہی ملکہ کا تابوت بکنگھم پیلس میں داخل ہوا تو پولیس جوکہ پروٹوکول کے ساتھ تابوت کو لے کر آئی، پیلس کے باہر جانے والے راستوں پر ہی سر جھکا کر رک گئی۔