• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھیشیک اور ایشوریا کی طلاق کی افواہیں ایک مرتبہ پھر دم توڑ گئیں

فائل فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فائل فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہیں ایک مرتبہ پھر دم توڑ گئیں۔

طلاق کی افواہوں کے دوران ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کو اپنی بیٹی آرادھیا کے ہمراہ ممبئی ایئر پورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور آرادھیا کے ساتھ نیو ایئر منا کر واپس آئی ہیں۔

اس سے قبل یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ شاید ابھیشیک بچن اداکارہ نمرت کور سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب یہ فلمی جوڑا دوبارہ ایک ساتھ نظر آیا ہے، ایئر پورٹ پر ابھیشیک بچن آگے نظر آئے جبکہ ایشوریا اپنی بیٹی کے ساتھ ان کے پیچھےدکھائی دیں۔

اس موقع پر ابھیشیک نے ایشیوریا رائے کے لیے گاڑی کا دروازہ بھی کھولا جس کے بعد ایشیوریا اپنی بیٹی کے ساتھ گاڑی میں سوار ہوتے ہوئے دیکھی گئیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید