• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اخبار کی کارٹونسٹ جیف بیزوس کیخلاف کارٹون سینسر کرنے پر مستعفی

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی کارٹونسٹ نے امریکی ارب پتی جیف بیزوس کیخلاف کارٹون سینسر کرنے پر ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 64 سالہ این ٹیلناس (Ann Telnaes) نے اپنے کارٹون میں جیف بیزوس اور دیگر امریکی ارب پتیوں کو نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے کے سامنے ڈالرز کے تھیلے پیش کرتے ہوئے دکھایا تھا۔

کارٹونسٹ نے جن دیگر امریکی ارب پتیوں کے خاکے بنائے تھے ان میں فیس بک کے مالک مارک زکربرگ اور اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹمین بھی شامل ہیں جبکہ والٹ ڈزنی کی علامت مکی ماؤس بھی ٹرمپ کے مجسمے کے ساتھ موجود ہے۔

این ٹیلناس نے کہا ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اخبار نے ان کا کارٹون اس وجہ سے سینسر کیا ہو کہ وہ کسی کیخلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک خطرناک اور آزادی صحافت کیخلاف عمل ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے ایڈیٹر ڈیوڈ شپلے نے کہا ہے کہ وہ مستعفی کارٹونسٹ کی اس تشریح سے متفق نہیں ہیں کہ یہ ادارتی فیصلہ کسی مذموم عمل کا نتیجہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید