• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم میں دفعہ 144 نافذ‘ شرپسندوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پشاور(جنگ نیوز)ضلع کرم میں فائرنگ واقعے کے بعد دو ماہ کے لئے دفعہ 144نافذ طلب جبکہ شر پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنرفائرنگ کے واقعے کے بعد طلب کئے گئے اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کی شرکت.

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنرفائرنگ کے واقعے کے بعد طلب کیا جانے والا اجلاس تقریباً14گھنٹوں تک جاری رہا جس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پی خیبر پختونخوا نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فائرنگ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید