• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان آج قوم سے براہِ راست اہم خطاب کریں گے

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان آج شام قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے آج شام 5 بج کر 15 منٹ پر براہِ راست اہم خطاب کیا جائے گا۔

عمران خان کے آج کے خطاب میں ملک گیر احتجاج سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 10 ستمبر کو ہونے والے گوجرانوالہ کے جلسے کے دوران ملک گیر احتجاج کی کال دینی تھی۔

بعد ازاں انہوں نے ملک گیر احتجاج کی کال دینے کے بجائے اپنے کارکنوں کو  تیار رہنے کی ہدایت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید