• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو، تباہ حال دیہات میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار

سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے تباہ حال دیہات میں کشتی سوار ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں متاثرین نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی لٹ چکے ہیں، اب ڈاکو بھی لوٹ رہے ہیں، ہم مجبور اور پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو بچا کچھا تھا وہ ڈاکو لوٹ کر لے گئے، ہماری مدد کی جائے۔

سیلاب متاثرین نے مزید کہا کہ ابھی تک نہ تو علاقے کے منتخب نمائندے ان تک پہنچے ہیں، نہ کسی اور تنظیم نے امداد پہنچائی ہے۔

متاثرین نے کہا کہ جیو نیوز سب سے پہلے آیا ہے، انہوں نے جیو نیوز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید