اسٹاک ہوم (نیوز ڈیسک) سوئیڈن میں دائیں بازو کی حزب اختلاف کے اتحاد نے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی جس کے بعد خاتون وزیراعظم میگڈا لینا اینڈرسن نے شکست تسلیم کرکے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیاالیکشن کے فاتح انتہائی دائیں بازو کے سوئیڈن ڈیمو کریٹس ہیں، جو پہلی بار حکومت کا حصہ بنیں گے پارلیمانی انتخابات میں 349میں سے اپوزیشن کو 176 اور حکمراں جماعت کو 173نشستیں ملیں خبررساں اداروں کے مطابق قدامت پرست رہنما الف کرسٹرسن ممکنہ طور پر وزارت عظمی کے عہدے کے مضبوط امیدوار ہیں۔