• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں، چھوٹے بچوں کو خوراک کی اشد ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عطیہ دہندگان، مقامی اور بین الاقوامی این جی اوز اور مخیر حضرات سمیت پوری قوم، سیلاب متاثرہ بچوں کی خوراک کی فراہمی کیلئے آگے بڑھے، لاکھوں سیلاب متاثرہ بچوں کو نشوونما کیلئے دودھ اور خوراک کی اشد ضرورت ہے، معاشرے کے تمام طبقات سے سیلاب متاثرین کیلئے کمبل، لحاف اور گرم کپڑے عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے، سردیوں کا موسم قریب آرہا ہے اور ضروری ہے کہ سیلاب متاثرین کو سرد موسم کی سختی سے بچانے کیلئےپیشگی انتظامات کیے جائیں۔ وزیرِ اعظم نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز لندن روانگی سے قبل نور خان ایئربیس راولپنڈی پر برطانیہ روانگی سے قبل سیلاب کی صورتحال اور سیلاب زدگان کیلئے جاری ریسکیو و امدادی کارروائیوں اور بحالی کے کام کے لائحہ عمل پر بلا ئے گئے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم نے اپیل کی کہ پوری قوم اللہ کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی سنت کی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے ان مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے اخوت کا مظاہرہ کرے، سیلاب نے لاکھوں لوگوں کی زندگی اور معاش کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان قابل اعتماد این جی اوز، صوبائی اور وفاقی محکموں اور فوجی مراکز کو عطیہ کریں۔

اہم خبریں سے مزید