شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )نواحی گاؤں کوٹ وار میں اپنی جان کو داؤ پر لگا کر کاشتکار غلام مصطفی نے اپنی بیٹی کی ڈولی روانہ کردی مانانوالہ پولیس نے کاشتکار کی بیٹی کی بارات پر حملہ کرنے والے نوجوان سلیمان اور اس کے سات ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان آفاق اور وقاص کو گرفتار کرلیا ہے ، بتایا گیا ہے کہ کاشتکار غلام مصطفی نے اپنی بیٹی کا رشتہ گاؤں توتاں والی کے نوجوان راشد سے طے کردیا تھا جب اس کی بارات آئی تو گاؤں کے باہر گھات لگا کر بیٹھے ہوئے ملزم سلیمان اور اس کے ساتھیوں نے بارات کو روک لیا اور دلہا راشد علی کی کار کو روک کر اس میں سوار دلہا اور اس کی بہنوں کو باہر نکال کر شدید زدوکوب کیا اور انہیں واپس بھیجنے کی کوشش کی جس پر مقامی لوگوں نے ریسکیو 15پر کال کرکے پولیس کو بلا لیا جس پرغلام مصطفی اور اس کے بیٹوں اور رشتہ داروں نے اپنی جانوں کو داؤ پر لگا کر شادی کی تمام رسومات ادا کرکے بیٹی کی ڈولی روانہ کردی ۔