• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری علماء کی گرفتاریاں، دنیا بھارت میں اسلاموفوبیا کے خطرناک حد تک بڑھتے رجحان کا نوٹس لے، پاکستان

اسلام آباد (ایجنسیاں)پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ممتاز اسلامی سکالرز مولانا عبدالرشید دادی، مولانا مشتاق احمد ویری سمیت جماعت اسلامی کے 5 ارکان کی گرفتاریوں اور غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے،عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت میں اسلامو فوبیا کے خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے رجحان کا نوٹس لے، کالے قوانین کے تحت گرفتاریاں بھارتی جارحیت میں نئی لہر کی نشاندہی، وقف بورڈکی جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کی منصوبہ بندی کا افسوسناک پیشگی قدم ہے ۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے صرف چند روز قبل یہ افسوسناک اقدامات بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی ہٹ دھرمی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بنیادی آزادی کو سراسر نظرانداز کیے جانے کا اظہار ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ان گرفتاریوں نے معصوم کشمیریوں کے انسانی حقوق پر بھارتی افواج کی صریح اور مسلسل جارحیت کی ایک نئی پستی کی نشاندہی کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید