پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
6 اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ایڈیشن کے فائنل سمیت تمام 19 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔
پی سی بی نے اس سال پہلی پاکستان جونیئر لیگ کروانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے ٹیموں اور کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔
6 ٹیموں والے اس ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کر رہے ہیں جبکہ لیجنڈ کرکٹرز کو ٹیموں کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔
اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان جونیئر لیگ کے شیڈول کا بھی اعلان کردیا ہے جس کے مطابق جونیئر لیگ 6 اکتوبر سے شروع ہوگی اور اُس کے تمام 19 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کا افتتاحی میچ گوجرانوالہ جائنٹس اور مردان واریئرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ لیگ کا فائنل 21 اکتوبر کو ہوگا۔