پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگئی۔
پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں فرنچائز مالکان کا کردار کافی اہم رہا، ایونٹ کی ٹرافی کا نام انفینٹی رکھا ہے، جو مقامی جیولر کمپنی نے ڈیزائن کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ایک فیملی ہے، سب ایک ٹرافی کیلئے لڑیں گے، پاکستان سپر لیگ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔
ایونٹ کا فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا، پہلی بار ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔