• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کی ترقی کیلئے مشکل اور غیر مقبول فیصلے کرنے کیلئے تیار ہوں، وزیراعظم لزٹرس

لندن / لوٹن ( شہزاد علی) وزیر اعظم لزٹرس نے بینکرز کے بونس پر کیپ اٹھانے کے منصوبے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ برطانوی معیشت کی ترقی کیلئے مشکل اور غیر مقبول فیصلے کرنے کیلئے تیار ہیں ، اس پرردعمل دیتے ہوئے لیبر کے شیڈو چیف سیکرٹری برائے ٹریژریپیٹ میک فیڈن نے کہا کہ کیپ اٹھاناعجیب و غریب اقدام ہے جو ترقی کو سہارا دینے کیلئے کچھ نہیں کریگا۔ تفصیلات کے مطابق بی بی سی کیساتھ ایک انٹرویو میں وزیراعظملز ٹرس نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کریں گی کہ ہم ان لوگوں کی مدد کر رہے ہیں جو جدوجہد کر رہے ہیں، وزیر اعظم لز ٹرس نے کہا کہ وہ معیشت کو فروغ دینے کیلئے بینکرز کے بونس پر عائد کیپ کو ہٹانے جیسے "مشکل فیصلے" لینے کیلئے تیار ہیں۔ ٹرس نے کہا کہ معاشی ترقی کو تیز کرنے کا مطلب غیر مقبول فیصلے کرنا ہو سکتا ہے۔ ہماری حکومت بریگزٹ کے بعد قوانین کیکی تبدیلی کے ایک حصے کے طور پر بینکرز کے بونس پر عائد کیپ ہٹانے پر غور کر رہی ہے۔ صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملاقات سے قبل نیویارک میں بی بی سی کے نمائندے نے لزٹرس سے استفسارکیا کہ کیا وہ بینکرز کو زیادہ بونس اور امیروں کو امیر تر ہوتے دیکھ کر خوش ہیں؟ وزیراعظم نے کہا کہ وہ جو دیکھنا چاہتی ہیں وہ ایک بڑھتی ہوئی معیشت ہے، اگر اس کا مطلب یہ ہے کہ مشکل فیصلے لینے سے اگر برطانیہ کو مزید مسابقتی ، پرکشش اور ہمارےملک میں مزید سرمایہ کاری کے بہاؤ میں مدد ملتی ہے تو ہاں، میں ایسے فیصلے کرنے کیلئے بالکل تیار ہوں۔ اپنے انٹرویو میں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ہوئے جارحانہ روس اور جارحانہ چین کا سامنا ہے۔ وہ برطانیہ کے اتحادیوں کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک زیادہ غیر محفوظ دور ہے۔ ہمیں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اور ہمیں برطانوی معیشت کو ترقی دینے کی بھی ضرورت ہے تاکہ ہمارے تمام شہریوں کیلئے تحفظ حاصل ہو سکے، لیبر شیڈو چیف سیکرٹری برائے ٹریژری پیٹ میک فیڈن نے کہا کہ بینکرز کے بونس پر کیپ اٹھانے میں کوئی مشکل نہیں ہے۔ لیبر ایم پی نے کہا کہ یہ ایک عجیب و غریب اقدام ہے جو ترقی کو سہارا دینے کیلئے کچھ نہیں کرے گا، اور یہ براہ راست ٹرکل ڈاؤن اکنامکس پر تھکے ہوئے ٹوری پلے بک سے آتا ہے جس نے گزشتہ دہائی میں ان کیلئے کام نہیں کیا۔

یورپ سے سے مزید