• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے گبول اور زوریز ملک کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

کولاج بشکریہ انسٹاگرام
کولاج بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی ماڈل و اداکارہ علیزے گبول اور ملک ریاض کے نواسے، زوریز ملک کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یہ خوشخبری زوریز ملک کی جانب سے اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی گئی ہے جبکہ علیزے گبول کا انسٹاگرام اکاؤنٹ تاحال خاموش ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

زوریز ملک نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بچے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں زوریز ملک کو اپنے نوزائیدہ بچے کی پیشانی کو چومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

علیزے گبول اور زوریز ملک کے ہاں بیٹی ہوئی ہے یا بیٹا اس سے متعلق اس جوڑی نے کوئی معلومات شیئر نہیں کیں جبکہ متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس جوڑی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید